- سورت نمبر
- 86
- آیات
- 17
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 591
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾
1آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾
2اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾
3وہ تارا ہے چمکنے والا
إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ ﴿٤﴾
4کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾
5تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ ﴿٦﴾
6وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾
7جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ ﴿٨﴾
8بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾
9جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ ﴿١٠﴾
10تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ ﴿١١﴾
11آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ ﴿١٢﴾
12اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ ﴿١٣﴾
13کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ ﴿١٤﴾
14اور بیہودہ بات نہیں ہے
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا ﴿١٥﴾
15یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
وَأَكِيدُ كَيْدًۭا ﴿١٦﴾
16اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا ﴿١٧﴾
17تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الطارق میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الطارق میں 17 آیات ہیں۔
سورہ الطارق مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الطارق مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 86ویں سورت ہے۔
سورہ الطارق کس پارے میں ہے؟
سورہ الطارق پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 591 پر۔