ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ الأعلى

سورہ الأعلى

اعلی: قرآن مجید کی 87ویں سورت، مکی، 19 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#87مکی19 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
87
آیات
19
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
591-592

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى ﴿١﴾

1(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو

ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٢﴾

2جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا

وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ ﴿٣﴾

3اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا

وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ ﴿٤﴾

4اور جس نے چارہ اگایا

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ ﴿٥﴾

5پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ﴿٦﴾

6ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ﴿٧﴾

7مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٨﴾

8ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ ﴿٩﴾

9سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ﴿١٠﴾

10جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى ﴿١١﴾

11اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا

ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿١٢﴾

12جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ﴿١٣﴾

13پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا

قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ﴿١٤﴾

14بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا

وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ﴿١٥﴾

15اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا

بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿١٦﴾

16مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو

وَٱلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰٓ ﴿١٧﴾

17حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے

إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ ﴿١٨﴾

18یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے

صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ﴿١٩﴾

19(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ الأعلى میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ الأعلى میں 19 آیات ہیں۔

سورہ الأعلى مکی ہے یا مدنی؟

سورہ الأعلى مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 87ویں سورت ہے۔

سورہ الأعلى کس پارے میں ہے؟

سورہ الأعلى پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 591-592 پر۔