- سورت نمبر
- 109
- آیات
- 6
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 603
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قُلْ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْكَٰفِرُونَ ﴿١﴾
1(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو!
لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾
2جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٣﴾
3اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌۭ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾
4اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٥﴾
5اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ ﴿٦﴾
6تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الكافرون میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الكافرون میں 6 آیات ہیں۔
سورہ الكافرون مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الكافرون مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 109ویں سورت ہے۔
سورہ الكافرون کس پارے میں ہے؟
سورہ الكافرون پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 603 پر۔