ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ العلق

سورہ العلق

جما ہوا خون: قرآن مجید کی 96ویں سورت، مکی، 19 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#96مکی19 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
96
آیات
19
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
597
سجدۂ تلاوت
96:19

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ ﴿١﴾

1(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِنْ عَلَقٍ ﴿٢﴾

2جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا

ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ ﴿٣﴾

3پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ ﴿٤﴾

4جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

عَلَّمَ ٱلْإِنسَٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ﴿٥﴾

5اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا

كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَيَطْغَىٰٓ ﴿٦﴾

6مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے

أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ ﴿٧﴾

7جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ ﴿٨﴾

8کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ ﴿٩﴾

9بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے

عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ ﴿١٠﴾

10(یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے

أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ ﴿١١﴾

11بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو

أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ ﴿١٢﴾

12یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)

أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ ﴿١٣﴾

13اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ ﴿١٤﴾

14کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے

كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ ﴿١٥﴾

15دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے

نَاصِيَةٍۢ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍۢ ﴿١٦﴾

16یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال

فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ ﴿١٧﴾

17تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے

سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ ﴿١٨﴾

18ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩ ﴿١٩﴾

19دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ العلق میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ العلق میں 19 آیات ہیں۔

سورہ العلق مکی ہے یا مدنی؟

سورہ العلق مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 96ویں سورت ہے۔

سورہ العلق کس پارے میں ہے؟

سورہ العلق پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 597 پر۔