ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ التين

سورہ التين

انجیر: قرآن مجید کی 95ویں سورت، مکی، 8 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#95مکی8 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
95
آیات
8
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
597

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ ﴿١﴾

1انجیر کی قسم اور زیتون کی

وَطُورِ سِينِينَ ﴿٢﴾

2اور طور سینین کی

وَهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ ﴿٣﴾

3اور اس امن والے شہر کی

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍۢ ﴿٤﴾

4کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

ثُمَّ رَدَدْنَٰهُ أَسْفَلَ سَٰفِلِينَ ﴿٥﴾

5پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۢ ﴿٦﴾

6مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ ﴿٧﴾

7تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟

أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَٰكِمِينَ ﴿٨﴾

8کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ التين میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ التين میں 8 آیات ہیں۔

سورہ التين مکی ہے یا مدنی؟

سورہ التين مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 95ویں سورت ہے۔

سورہ التين کس پارے میں ہے؟

سورہ التين پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 597 پر۔