- سورت نمبر
- 97
- آیات
- 5
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 598
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ ﴿١﴾
1ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ ﴿٢﴾
2اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ خَيْرٌۭ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍۢ ﴿٣﴾
3شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
تَنَزَّلُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍۢ ﴿٤﴾
4اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
سَلَٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِ ﴿٥﴾
5یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ القدر میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ القدر میں 5 آیات ہیں۔
سورہ القدر مکی ہے یا مدنی؟
سورہ القدر مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 97ویں سورت ہے۔
سورہ القدر کس پارے میں ہے؟
سورہ القدر پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 598 پر۔