ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ الشرح

سورہ الشرح

تسکین: قرآن مجید کی 94ویں سورت، مکی، 8 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#94مکی8 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
94
آیات
8
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
596

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ﴿١﴾

1(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)

وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ﴿٢﴾

2اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا

ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ ﴿٣﴾

3جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ﴿٤﴾

4اور تمہارا ذکر بلند کیا

فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا ﴿٥﴾

5ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے

إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا ﴿٦﴾

6(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے

فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ ﴿٧﴾

7تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو

وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب ﴿٨﴾

8اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ الشرح میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ الشرح میں 8 آیات ہیں۔

سورہ الشرح مکی ہے یا مدنی؟

سورہ الشرح مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 94ویں سورت ہے۔

سورہ الشرح کس پارے میں ہے؟

سورہ الشرح پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 596 پر۔