ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ التكاثر

سورہ التكاثر

کثرت: قرآن مجید کی 102ویں سورت، مکی، 8 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#102مکی8 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
102
آیات
8
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
600

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ﴿١﴾

1(لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا

حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ ﴿٢﴾

2یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٣﴾

3دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾

4پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ ﴿٥﴾

5دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)

لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ ﴿٦﴾

6تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ ﴿٧﴾

7پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)

ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨﴾

8پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ التكاثر میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ التكاثر میں 8 آیات ہیں۔

سورہ التكاثر مکی ہے یا مدنی؟

سورہ التكاثر مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 102ویں سورت ہے۔

سورہ التكاثر کس پارے میں ہے؟

سورہ التكاثر پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 600 پر۔