ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ القارعة

سورہ القارعة

کھڑکھڑاہٹ: قرآن مجید کی 101ویں سورت، مکی، 11 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#101مکی11 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
101
آیات
11
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
600

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱلْقَارِعَةُ ﴿١﴾

1کھڑ کھڑانے والی

مَا ٱلْقَارِعَةُ ﴿٢﴾

2کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ ﴿٣﴾

3اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ ﴿٤﴾

4(وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے

وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ ﴿٥﴾

5اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون

فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿٦﴾

6تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے

فَهُوَ فِى عِيشَةٍۢ رَّاضِيَةٍۢ ﴿٧﴾

7وہ دل پسند عیش میں ہو گا

وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿٨﴾

8اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے

فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌۭ ﴿٩﴾

9اس کا مرجع ہاویہ ہے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ ﴿١٠﴾

10اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟

نَارٌ حَامِيَةٌۢ ﴿١١﴾

11دہکتی ہوئی آگ ہے

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ القارعة میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ القارعة میں 11 آیات ہیں۔

سورہ القارعة مکی ہے یا مدنی؟

سورہ القارعة مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 101ویں سورت ہے۔

سورہ القارعة کس پارے میں ہے؟

سورہ القارعة پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 600 پر۔