- سورت نمبر
- 90
- آیات
- 20
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 594
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿١﴾
1ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿٢﴾
2اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
وَوَالِدٍۢ وَمَا وَلَدَ ﴿٣﴾
3اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِى كَبَدٍ ﴿٤﴾
4کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌۭ ﴿٥﴾
5کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًۭا لُّبَدًا ﴿٦﴾
6کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿٧﴾
7کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ ﴿٨﴾
8بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
وَلِسَانًۭا وَشَفَتَيْنِ ﴿٩﴾
9اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
وَهَدَيْنَٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ ﴿١٠﴾
10(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ ﴿١١﴾
11مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ ﴿١٢﴾
12اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
فَكُّ رَقَبَةٍ ﴿١٣﴾
13کسی (کی) گردن کا چھڑانا
أَوْ إِطْعَٰمٌۭ فِى يَوْمٍۢ ذِى مَسْغَبَةٍۢ ﴿١٤﴾
14یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
يَتِيمًۭا ذَا مَقْرَبَةٍ ﴿١٥﴾
15یتیم رشتہ دار کو
أَوْ مِسْكِينًۭا ذَا مَتْرَبَةٍۢ ﴿١٦﴾
16یا فقیر خاکسار کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ ﴿١٧﴾
17پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ﴿١٨﴾
18یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا هُمْ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ﴿١٩﴾
19اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
عَلَيْهِمْ نَارٌۭ مُّؤْصَدَةٌۢ ﴿٢٠﴾
20یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ البلد میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ البلد میں 20 آیات ہیں۔
سورہ البلد مکی ہے یا مدنی؟
سورہ البلد مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 90ویں سورت ہے۔
سورہ البلد کس پارے میں ہے؟
سورہ البلد پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 594 پر۔