- سورت نمبر
- 91
- آیات
- 15
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 595
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا ﴿١﴾
1سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی
وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا ﴿٢﴾
2اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا ﴿٣﴾
3اور دن کی جب اُسے چمکا دے
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا ﴿٤﴾
4اور رات کی جب اُسے چھپا لے
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا ﴿٥﴾
5اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا
وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا ﴿٦﴾
6اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا
وَنَفْسٍۢ وَمَا سَوَّىٰهَا ﴿٧﴾
7اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا ﴿٨﴾
8پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا ﴿٩﴾
9کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا ﴿١٠﴾
10اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ ﴿١١﴾
11(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا ﴿١٢﴾
12جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَٰهَا ﴿١٣﴾
13تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا ﴿١٤﴾
14مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا
وَلَا يَخَافُ عُقْبَٰهَا ﴿١٥﴾
15اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الشمس میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الشمس میں 15 آیات ہیں۔
سورہ الشمس مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الشمس مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 91ویں سورت ہے۔
سورہ الشمس کس پارے میں ہے؟
سورہ الشمس پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 595 پر۔