ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ المسد

سورہ المسد

خوب بٹی ہوئی: قرآن مجید کی 111ویں سورت، مکی، 5 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#111مکی5 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
111
آیات
5
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
603

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍۢ وَتَبَّ ﴿١﴾

1ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو

مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ ﴿٢﴾

2نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا

سَيَصْلَىٰ نَارًۭا ذَاتَ لَهَبٍۢ ﴿٣﴾

3وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا

وَٱمْرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلْحَطَبِ ﴿٤﴾

4اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے

فِى جِيدِهَا حَبْلٌۭ مِّن مَّسَدٍۭ ﴿٥﴾

5اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ المسد میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ المسد میں 5 آیات ہیں۔

سورہ المسد مکی ہے یا مدنی؟

سورہ المسد مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 111ویں سورت ہے۔

سورہ المسد کس پارے میں ہے؟

سورہ المسد پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 603 پر۔