- سورت نمبر
- 104
- آیات
- 9
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 601
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيْلٌۭ لِّكُلِّ هُمَزَةٍۢ لُّمَزَةٍ ﴿١﴾
1ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًۭا وَعَدَّدَهُۥ ﴿٢﴾
2جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ ﴿٣﴾
3(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ ﴿٤﴾
4ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ ﴿٥﴾
5اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ ﴿٦﴾
6وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ ﴿٧﴾
7جو دلوں پر جا لپٹے گی
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌۭ ﴿٨﴾
8(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
فِى عَمَدٍۢ مُّمَدَّدَةٍۭ ﴿٩﴾
9(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الهمزة میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الهمزة میں 9 آیات ہیں۔
سورہ الهمزة مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الهمزة مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 104ویں سورت ہے۔
سورہ الهمزة کس پارے میں ہے؟
سورہ الهمزة پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 601 پر۔