- سورت نمبر
- 100
- آیات
- 11
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 599-600
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا ﴿١﴾
1ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا ﴿٢﴾
2پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا ﴿٣﴾
3پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا ﴿٤﴾
4پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا ﴿٥﴾
5پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ ﴿٦﴾
6کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ ﴿٧﴾
7اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ﴿٨﴾
8وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ ﴿٩﴾
9کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ ﴿١٠﴾
10اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ ﴿١١﴾
11بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ العاديات میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ العاديات میں 11 آیات ہیں۔
سورہ العاديات مکی ہے یا مدنی؟
سورہ العاديات مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 100ویں سورت ہے۔
سورہ العاديات کس پارے میں ہے؟
سورہ العاديات پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 599-600 پر۔