ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ الزلزلة

سورہ الزلزلة

زلزلہ: قرآن مجید کی 99ویں سورت، مدنی، 8 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#99مدنی8 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
99
آیات
8
نزول
مدنی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
599

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ﴿١﴾

1جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی

وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ﴿٢﴾

2اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی

وَقَالَ ٱلْإِنسَٰنُ مَا لَهَا ﴿٣﴾

3اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟

يَوْمَئِذٍۢ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ﴿٤﴾

4اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا ﴿٥﴾

5کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)

يَوْمَئِذٍۢ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًۭا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَٰلَهُمْ ﴿٦﴾

6اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں

فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًۭا يَرَهُۥ ﴿٧﴾

7تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا

وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ شَرًّۭا يَرَهُۥ ﴿٨﴾

8اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ الزلزلة میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ الزلزلة میں 8 آیات ہیں۔

سورہ الزلزلة مکی ہے یا مدنی؟

سورہ الزلزلة مدنی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 99ویں سورت ہے۔

سورہ الزلزلة کس پارے میں ہے؟

سورہ الزلزلة پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 599 پر۔