- سورت نمبر
- 93
- آیات
- 11
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 596
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلضُّحَىٰ ﴿١﴾
1آفتاب کی روشنی کی قسم
وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ﴿٢﴾
2اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ﴿٣﴾
3کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا
وَلَلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ ﴿٤﴾
4اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ ﴿٥﴾
5اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًۭا فَـَٔاوَىٰ ﴿٦﴾
6بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
وَوَجَدَكَ ضَآلًّۭا فَهَدَىٰ ﴿٧﴾
7اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
وَوَجَدَكَ عَآئِلًۭا فَأَغْنَىٰ ﴿٨﴾
8اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ﴿٩﴾
9تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ ﴿١٠﴾
10اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ﴿١١﴾
11اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الضحى میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الضحى میں 11 آیات ہیں۔
سورہ الضحى مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الضحى مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 93ویں سورت ہے۔
سورہ الضحى کس پارے میں ہے؟
سورہ الضحى پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 596 پر۔