ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ الليل

سورہ الليل

رات: قرآن مجید کی 92ویں سورت، مکی، 21 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#92مکی21 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
92
آیات
21
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
595-596

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ﴿١﴾

1رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾

2اور دن کی قسم جب چمک اٹھے

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ﴿٣﴾

3اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ ﴿٤﴾

4کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ﴿٥﴾

5تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٦﴾

6اور نیک بات کو سچ جانا

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٧﴾

7اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ ﴿٨﴾

8اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٩﴾

9اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ ﴿١٠﴾

10اسے سختی میں پہنچائیں گے

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ﴿١١﴾

11اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ﴿١٢﴾

12ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے

وَإِنَّ لَنَا لَلْءَاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ ﴿١٣﴾

13اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ ﴿١٤﴾

14سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى ﴿١٥﴾

15اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٦﴾

16جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى ﴿١٧﴾

17اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ﴿١٨﴾

18جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ ﴿١٩﴾

19اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٢٠﴾

20بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ﴿٢١﴾

21اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ الليل میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ الليل میں 21 آیات ہیں۔

سورہ الليل مکی ہے یا مدنی؟

سورہ الليل مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 92ویں سورت ہے۔

سورہ الليل کس پارے میں ہے؟

سورہ الليل پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 595-596 پر۔