- سورت نمبر
- 82
- آیات
- 19
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 587
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ ﴿١﴾
1جب آسمان پھٹ جائے گا
وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ ﴿٢﴾
2اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ ﴿٣﴾
3اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ﴿٤﴾
4اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴿٥﴾
5تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ ﴿٦﴾
6اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ ﴿٧﴾
7(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
فِىٓ أَىِّ صُورَةٍۢ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ﴿٨﴾
8اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ ﴿٩﴾
9مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ ﴿١٠﴾
10حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
كِرَامًۭا كَٰتِبِينَ ﴿١١﴾
11عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴿١٢﴾
12جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍۢ ﴿١٣﴾
13بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍۢ ﴿١٤﴾
14اور بدکردار دوزخ میں
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿١٥﴾
15(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ ﴿١٦﴾
16اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿١٧﴾
17اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿١٨﴾
18پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌۭ لِّنَفْسٍۢ شَيْـًۭٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍۢ لِّلَّهِ ﴿١٩﴾
19جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الانفطار میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الانفطار میں 19 آیات ہیں۔
سورہ الانفطار مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الانفطار مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 82ویں سورت ہے۔
سورہ الانفطار کس پارے میں ہے؟
سورہ الانفطار پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 587 پر۔