- سورت نمبر
- 1
- آیات
- 7
- نزول
- مکی
- پارہ
- 1
- مصحف کے صفحات
- 1
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ﴿١﴾
1شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٢﴾
2سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ﴿٣﴾
3بڑا مہربان نہایت رحم والا
مَٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿٤﴾
4انصاف کے دن کا حاکم
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿٥﴾
5(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ﴿٦﴾
6ہم کو سیدھے رستے چلا
صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ ﴿٧﴾
7ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الفاتحة میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الفاتحة میں 7 آیات ہیں۔
سورہ الفاتحة مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الفاتحة مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 1ویں سورت ہے۔
سورہ الفاتحة کس پارے میں ہے؟
سورہ الفاتحة پارہ 1 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 1 پر۔