ہوم › قرآن کی 114 سورتیں › سورہ الانشقاق

سورہ الانشقاق

پھٹنا: قرآن مجید کی 84ویں سورت، مکی، 25 آیات۔ رسم عثمانی میں مکمل عربی متن (حفص عن عاصم) اور اردو ترجمہ۔

#84مکی25 آیات
ایپ میں پڑھیں اور سنیںقاریوں کی تلاوت سنیں
سورت نمبر
84
آیات
25
نزول
مکی
پارہ
30
مصحف کے صفحات
589
سجدۂ تلاوت
84:21

سنیں · مشاري راشد العفاسي

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ ﴿١﴾

1جب آسمان پھٹ جائے گا

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٢﴾

2اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے

وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ ﴿٣﴾

3اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ﴿٤﴾

4جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٥﴾

5اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)

يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًۭا فَمُلَٰقِيهِ ﴿٦﴾

6اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ﴿٧﴾

7تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًۭا يَسِيرًۭا ﴿٨﴾

8اس سے حساب آسان لیا جائے گا

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًۭا ﴿٩﴾

9اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ ﴿١٠﴾

10اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًۭا ﴿١١﴾

11وہ موت کو پکارے گا

وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ﴿١٢﴾

12اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا

إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ﴿١٣﴾

13یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ﴿١٤﴾

14اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا

بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًۭا ﴿١٥﴾

15ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ ﴿١٦﴾

16ہمیں شام کی سرخی کی قسم

وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ﴿١٧﴾

17اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی

وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ ﴿١٨﴾

18اور چاند کی جب کامل ہو جائے

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍۢ ﴿١٩﴾

19کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٢٠﴾

20تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ﴿٢١﴾

21اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ ﴿٢٢﴾

22بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ﴿٢٣﴾

23اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٢٤﴾

24تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ ﴿٢٥﴾

25ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔

سورہ الانشقاق میں کتنی آیات ہیں؟

سورہ الانشقاق میں 25 آیات ہیں۔

سورہ الانشقاق مکی ہے یا مدنی؟

سورہ الانشقاق مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 84ویں سورت ہے۔

سورہ الانشقاق کس پارے میں ہے؟

سورہ الانشقاق پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 589 پر۔