- سورت نمبر
- 114
- آیات
- 6
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- مصحف کے صفحات
- 604
سنیں · مشاري راشد العفاسي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ﴿١﴾
1کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
مَلِكِ ٱلنَّاسِ ﴿٢﴾
2(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ ﴿٣﴾
3لوگوں کے معبود برحق کی
مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ ﴿٤﴾
4(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ ﴿٥﴾
5جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ﴿٦﴾
6وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے
قرآن کا متن: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net)، رسم عثمانی، بعینہ نقل، CC BY 3.0۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری۔
سورہ الناس میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ الناس میں 6 آیات ہیں۔
سورہ الناس مکی ہے یا مدنی؟
سورہ الناس مکی سورت ہے اور مصحف کی ترتیب میں 114ویں سورت ہے۔
سورہ الناس کس پارے میں ہے؟
سورہ الناس پارہ 30 میں ہے، مدنی مصحف کے صفحات 604 پر۔